چاند رات اور عید کے دن بس سروس رات میں بھی بحال رکھی جائے، انجمن باشندگان بہارممبئی کے وفد نے بیسٹ کے جنرل منیجر سے کی اپیل
چاند رات اور عید کے دن بس سروس رات میں بھی بحال رکھی جائے، انجمن باشندگان بہارممبئی کے وفد نے بیسٹ کے جنرل منیجر سے کی اپیل
ممبئی (پریس ریلیز) انجمن باشندگان بہارممبئی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ممبئی بیسٹ بس سروس کے جنرل منیجر لوکیش چندرا آئی اے ایس سے ملاقات کرکے چاند رات اور عید کے دن پورے دن اور رات میں بھی بس کی سروس کو بحال رکھنے کی مانگ کی اور اپنے مطالبات پر مشتمل ایک میمورنڈم بھی سونپا، اس موقع پر جنرل منیجر لوکیش چندرا نے وفد کی بات بغور سنی اور وفد کو یقین دلایا کہ آپ کی مانگ پر غور کرنے کے بعد چاند رات اور عید کے دن اور رات میں بس سروس بحال رکھی جائے گی، وفد نے مطالبہ کیا کہ چونکہ چاندرات کو اور عید کے دن اور رات میں ممبئی کے مضافاتی علاقوں سے مسلمانوں کی بڑی تعداد ممبئی بھنڈی بازار، ناگ پاڑہ اور حاجی علی وغیرہ کے علاقوں میں آتے ہیں اس لیے بس سروس کا بحال رکھنا اور ساتھ ہی بسوں کی تعداد میں اضافہ کرنا بہت ضروری ہے تاکہ عید کے موقع پر مسلمانوں کی خوشی میں کمی نہ ہو، جنرل منیجر لوکیش چندرا نے تمام باتوں کو سننے کے بعد مطالبہ کو پورا کرنے کا یقین دلایا، انہوں نے مزید کہا کہ بس سروس عوام کے لیے ہے، اور عوام کی سہولیات کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے، آپ کا مشورہ بہت اچھا ہے ہم آپ کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے عوام کو ہر طرح سے پوری سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے. یہ وفد انجمن باشندگان بہارممبئی کے صدر انور شیخ کی ہدایت پر انجمن باشندگان بہار ممبئی کے جنرل سکریٹری محمود حکیمی کی قیادت میں جنرل منیجر سے ملاقات کیا، اس وفد میں انجمن باشندگان بہارممبئی کے نائب صدر محمد فرقان رضوان شیخ، رکن عاملہ پرویز عالم صدیقی، عارف شیخ اور معاویہ سونیسرا شامل تھے.
Congratulated And Presented Memorandum For Starting Extra BEST Buses From Mohd Ali Road To Various Parts Of Mumbai From Today Till Eid Chand Raat And Thanks For Instantly Accepting And Approving For Extra Buses To


Comments
Post a Comment